Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہاٸی کورٹ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف شہری ولید احمد کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیح رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وکیل اعتراض کنندہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیخ رشید چارلاکھ 14 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، شیخ رشید نے اپنے کاغذات میں جائیداد ظاہرنہیں کی۔

وکیل اعتراض کنندہ نے مؤقف اختیارکیا کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

این اے 56 کے ریٹرننگ افسر کے شیخ رشید کے کاغذات منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، شہری ارسلان نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کو چیلنج کیا۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

متعلقہ خبریں