شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک مہینے سے مہم جاری ہے، ہمارا الیکشن سیل بارہا خدشات کا اظہار کرچکا ہے، سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔
شیری رحمان نے کہا کہ تین امیدواروں کو پارٹی کا نشان جاری نہیں ہوا لیکن پھر بھی یہ کہنا کہ الیکشن تاخیرکا شکار ہوجائیں گے یہ درست نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہیے تاخیر کا جواز نہیں بنتا، ہمارے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں، ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ انتخابات متنازعہ ہوں۔
پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے مزید کہا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوں گے اور عوام ووٹ ڈالیں، ہم اپنے ایم ممبر کو الیکشن التوا قرارداد حمایت پر شو کاز کیا، عوامی مفادات کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدے کریں گے جس کا فائدہ نچلے طبقے کو ہو۔



















