لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
بانی پی ٹی آئی نے این اے 89، این اے 122 سے کاغذات مسترد ہونے کو چیلنج کیا تھا۔
دوسری جانب پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر بھی فیصلہ جاری ہو گیا، لاہور ہاٸیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
فواد چوہدری کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ بھی جاری ہو گیا، لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، صنم جاوید، عمار یاسر کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف بھی درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔



















