Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے ،خورشید شاہ

سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے پنوعاقل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہے کہ الیکشن کمیشن نے نشانات دیئے ہیں ان پر جھنڈے لگا کر الیکشن لڑیں گے، بانی پی ٹی آئی کا رویہ ماضی والا رہا تو اس کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں جو پی پی مخالف امیدوار جیتے تھے وہ سارے پیپلز پارٹی میں آگئے ہیں ، پیپلزپارٹی عوامی سیاست کر رہی ہے، جوڑ توڑ ضرور کریں گے۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی پی مخالف اتحاد ابھی تک اپنے امیدوار فائنل نہیں کر سکے ، نہ ہی مہم شروع کی ہے، ہمیں مخالف اتحاد بننے پر اعتراض نہیں ہونے چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے ، مشترکہ حکومت بنانا ناگزیر ہے، ہم جب آئیں گے تو گیس بجلی کے پرانے نرخ بحال کریں گے۔

متعلقہ خبریں