Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر عمر سیف

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نےکہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، نومبر میں 13 فیصد کے بعد دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصد ڈالر رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم، فری لانسرز کیلئے سہولیات بنیادی عوامل ہیں، آئی ٹی انڈسٹری کیلئے سہولیات پر وزیر اعظم، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے شکر گزار ہیں

ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بھی کہا کہ ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، جلد بڑے نتائج آئیں گے، 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا، اپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنادیا ہے۔

متعلقہ خبریں