Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کا پاکستان اور ایران کو کشیدگی میں اضافے سے گریز کا مشورہ

چین نے پاکستان اور ایران کو کشیدگی میں اضافے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ نے فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں، ایران کا پاکستانی علاقے میں حملہ قابل مذمت ہے۔

اس سے قبل دفترِ خارجہ نے اس ہرکت کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا تھا اور کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمے داری ایران پر ہی عائد ہو گی۔

 

متعلقہ خبریں