Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دس ہزار امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر، حتمی تعداد سامنے آگئی

انتخابات کے لیے میدان میں اترنے والے امیدواروں میں سے 10 ہزار کے لگ بھگ دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ای سی پی کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 6 ہزار 710 امیدوار شامل ہیں؛ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں 6405 مرد جبکہ 305 خواتین شامل ہیں، پنجاب اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں نے 1874 امیدوار میدان میں اتار دیے جبجی 4836 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2878 امیدوار شامل ہیں؛ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2722 مرد جبکہ 156 خواتین شامل ہیں، سندھ اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں کے 949 جبکہ 1929 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1834 امیدوار میدان میں آگئے؛ کے پی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1763 مرد جبکہ 69 خواتین اور 2 خواجہ سرا امیدوار شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1273 امیدوار الیکشن لڑیں گے؛ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1233 مرد جبکہ 40 خواتین دوڑ میں شامل ہیں۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12695 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں