اے ٹی سی نے نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نومئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی ضمانت کے لیے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی جس پر اے ٹی سی جج ملک آصف اعجاز نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مؤقف پیش کیا کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، نو مئی کے بعد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اے ٹی سی جج ملک آصف اعجازنے درخواست پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
