سابق وزیراعظم نوازشریف اورشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف درخواستیں واپس کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سماعت کے دوران قائد مسلم لیگ ن نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں واپس کردی گئیں۔
درخواست گزار نے مقررہ وقت کے بعد درخواستیں دائر کیں۔ درخواستیں تاخیر سے دائر ہونے پر دائرگی برانچ نے واپس کردیں۔
ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف دائر تمام درخواستوں پر فیصلے سنا دیے گئے۔ شہری شاہد کرزئی نے کاغذات کی منظوری کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں۔
دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے مسلم لیگ ن کی آمنہ حسین، پیپلز پارٹی کی شگفتہ چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
جسٹس فاروق حیدر نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواست مں مؤقف اپنایا گیا کہ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد ہوئے۔
