نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن 2024 کےسلسلے میں 7رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے سات رکنی خصوصی کمیٹ میں مواصلات، میری ٹائم افیئرز اور ریلوے کے وزیرکمیٹی کے کنوینر ہونگے۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کمیٹی کے ممبر ہونگے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی انتخابات کےحوالےسےسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لے گی، کمیٹی عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔
دوسری جانب ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5121 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار 816 امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں



















