نواز شریف نے کہا ہے کہ باربارگرفتارنہ کیاجاتا توآج پاکستان کا مقام کئی اونچا ہوتا، بجلی، گیس کے بل کبھی مہنگے نہ ہوتے، ڈالر 100روپے پرہوتا۔
حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ حافظ آبادکےعوام سے کئی سالوں بعد مخاطب ہورہا ہوں، حافظ آباد شہر اور یہاں کے لوگوں سے بہت پیار ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حافظ آباد آکرکئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں، پہلے بھی یہاں آیا لیکن ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ میرا مشن ملک کو اپنے پاؤں اور قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ حافظ آباد اورلاہورمیں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے، حافظ آباد کو بھی وہ مقام دیا جائے جس کے یہ مستحق ہیں،
ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا ہم نے خاتمہ کیا۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا، باربار گرفتار نہ کیاجاتا توآج پاکستان کا مقام کئی اونچا ہوتا، دنیا بھر میں ہمارے سبزپاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا، حافظ آباد کا ہر گھر خوشحال ہوتا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی، گیس کے بل کبھی مہنگے نہ ہوتے، ڈالر100روپے پرہوتا، ملک سے باہرتھا لیکن ہر گھڑی ہر منٹ آپ کو یاد رکھا، 2017میں وزارت عظمیٰ سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا، عوام کے نمائندے کو نہ نکالا جاتا توحافظ آبادمیں سب کے پاس روزگار ہوتا۔



















