پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 197 کے تحت پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی ہے۔
صدر مملکت نے جسٹسس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔
مدت میں توسیع کا اطلاق 18 جنوری سے جوڈیشنل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہو گا۔



















