پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، اسلام آباد کی تین میں سے دو جنرل نشستوں پر لیگی امیدوار ہوں گے۔
کے پی کے کی قومی اسمبلی کی 45 میں سے 36 جنرل نشستوں پر لیگی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 144 جنرل نشستوں میں سے 131 پر ن لیگ کے امیدوار سامنے لائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 میں سے 25 نشستوں پر ان لیگ کے امیدوار ہوں گے، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی تمام 16 جنرل نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔



















