سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پُرامید ہیں جلدسفارتی رابطےبحال ہوں گے۔
پاک ایران کشیدہ صورتحال پرسابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الجزیرہ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمیں اس بحران میں اضافہ نظر نہیں آئے گا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان کشیدگی میں اضافے سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے، پرامید ہیں کہ جلد سفارتی رابطے بحال ہونگے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے، امید ہے ہم اس بحران کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔



















