پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے اپنے موقف سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان بالآخر دوستانہ ٹیلی فون رابطہ ہوا جس میں نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے ساتھ دوستانہ بحالی کا پیغام دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے پیغام کہا کہ ہم معمول کے دوستانہ تعلقات چاہتا ہیں جب کہ وزرائے خارجہ کے درمیان مسلسل روابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیرخارجہ جلیل عباس نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام مسائل کو باہمی اعتماد کے ماحول میں حل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے ایرانی ہم منصب کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سلامتی پر ہماری ریڈ لائنز واضح ہیں اور پاکستان کے لیے ملکی سلامتی و خودمختاری کا دفاع سب سے اہم ہ۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ ایران پڑوسی برادر ملک ہے، معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ کی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ منگل کو رات گئے ایران کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستان نے بدھ کو ایران پر میزائل حملے کرکے منہ توڑ جواب دیا تھا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملوں نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔



















