Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد زین العابدین عرف زین کر گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم زین العابدین عرف زین 2016 میں پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکرجیل بھی جاچکا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم جیل سے فرار ہونے والے شیخ ممتاز عرف فرعون کا قریبی ساتھی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم زین جیل سے فرار ہونے کے بعد گھر میں روپوش رہا اور کچھ عرصے بعد لانڈھی شفٹ ہوگیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں