Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے ، طاہر محمود اشرفی

معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی حافظ علامہ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ،پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات کا راستہ ضرور کھلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور محبت سے رہنا چا ہتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ آنے والے دن بہتری کی طرف معاملات کو لے کر جائیں گے اور موجودہ حالات کو ساز گار کرنے کوشش کی جائے گی ۔

طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے ، پاکستان اور ایران کی موجودہ صورت حال پر حکومت کی پوری نظر ہے ،ہمارے سلامتی کے ادارے پوری طرح چوکنا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کی سرحدیں ریڈ لائن ہیں جو بھی ہماری سرحدو ں کو پامال کرنے کی کوشش کرے گا اس کو قوم برداشت نہیں کریگی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ علامہ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد کوکسی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے ، جو بھی کوئی پاکستان کو کہیں سے نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا خواہ وہ سوشل میڈیا ہو یا بے بنیاد پراپیگنڈ ے ہوں اس کا جواب پوری پاکستانی قوم دینا جانتی ہے۔

متعلقہ خبریں