Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، اعظم بستی بختیاری اسپتال میں سلنڈر کا دھماکہ

کراچی کے علاقے اعظم بستی بختیاری اسپتال میں آکسیجن سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعظم بستی بختیاری اسپتال میں آکسیجن سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سندھ ریکسیو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دو زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس طبی امداد دی گئی ہے جبکہ تیسرے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ٹیموں نے اسپتال سے تمام آکسیجن سلنڈر ز کو نکال کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث اسپتال کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے لیکن مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں