مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مجھےتوآج جج نےنہیں کہا گڈٹوسی یو، وشنگ یوگڈلک، میں تو کسی مرسڈیز میں بیٹھ کرجج صاحب کے پاس نہیں گئی۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نےپولیٹیکل الائنس کیا ہے، پولیٹیکل الائنس کامطلب یہ نہیں ہوتاکہ انکو ٹکٹیں دی گئیں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسری جماعت کسی کو بھی ٹکٹ دے یہ اس کی مرضی ہے، آئی پی پی سے ن لیگ نےسیاسی اتحاد کیاہے، ٹکٹیں نہیں دیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جو منصب کا غلط استعمال کرتاہےاسےخمیازہ بھگتناپڑتاہے، ایک شخص نہ جواب دیتا ہےاور نہ احتساب چاہتا ہے، مجھےتوآج تک جج نےنہیں کہا گڈٹوسی یو، وشنگ یوگڈلک۔ میں تو کسی مرسڈیز میں بیٹھ کرجج صاحب کے پاس نہیں گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 8فروری کو پاکستان کےعوام شیر پر مہر لگائے گی، مہنگائی سے چھٹکارادلانےکانوازشریف کےپاس ہی فارمولاہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سستی بجلی، امن، روزگارکافارمولانوازشریف کےپاس ہے، مہنگائی،غربت، لوڈشیڈنگ کا حل اگر کسی کےپاس ہےتو وہ نوازشریف ہیں۔



















