پاکستان رینجرز(سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے مطلوب دہشت گرد ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان کو گرفتارکر لیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتارملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتارملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔



















