Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم چاہتے تھے پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے، ناصر حسین شاہ

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ ہم چاہتے تھے پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید ناصر حسین شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے، پی پی کا پہلے دن سے موقف تھا کہ پی ٹی آئی کا نشان بلہ بھی بیلٹ پیپر ہو۔

ناصر حسین شاہ نےکہا کہ چیف جسٹس کو ہم سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نظریہ ضرورت کو دفن کیا، جو چیزیں اور شواہد سپریم کورٹ کے سامنے آئے اُس پر فیصلہ دیا، سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور دیگر جگہوں سے آنے والا پریشر نہیں لیا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء کا سپریم کورٹ میں فیلور رہا، پی ٹی آئی کے وکلاء سپریم میں کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکے تو سپریم کورٹ کیا کرے؟ پھر پی ٹی آئی کے وکلاء نے میڈیا بات چیت کرتے ہوئے بلاوجہ شعبدہ بازی کی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی، حالانکہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست پر سماعت میں حصہ لینا چاہیے تھا جبکہ پی ٹی آئی وکلاء کو بلے کا نشان نہ ملنے پر کسی اور متفقہ نشان کے لیے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا آسان ہوجاتا اور ان کو ریزرو سیٹیں بھی مل جاتیں ، پی ٹی آئی کے وکلاء کیس کی پیروی نہیں کرتے ہیں بس میڈیا کی توجہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں