Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف سے عون چوہدری کی ملاقات؛ سیاسی امور پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ ن كے صدر میاں شہباز شریف سے امیدوار این اے 128 عون چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں میں دونوں رہنماوں نے ملكی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں الیكشن مہم كے حوالے سے  تفصیلی گفتگو بھی ہوئی جبکہ ملاقات میں این اے 128 كی الیكشن مہم بھرپور انداز میں چلانے پر اتفاق بھی ہوا۔

یادرہے کہ عون چوہدری این اے 128 سے عقاب پر الیكشن لڑ رہے ہیں،ن لیگ اور آئی پی پی كے مشتركہ امیدوار ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹوں سے فیصلہ کریں گے، عوام 8 فروری کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، پاکستان کےعوام ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عوام ماضی میں جھانکیں گے اور مستقبل کا نقشہ کھینچیں گے، مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، میری نظر میں یہ انتخابات پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی محنت سے پاکستان ترقی کی طرف تیزی سے گامزن تھا، نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی تھی، 2018 کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کےسامنے ہے، نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان میں معاشی بحران نہ ہوتا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ایک سازش ہوئی، ہر چیز تہہ و بالا ہوگئی اور مہنگائی کا طوفان آیا، نفرتوں کو ختم اور قوم کومتحد کرکے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا، اللہ نے نوازشریف کو موقع دیا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں