سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انقلاب لانا چاہتی ہے اور اصل تبدیلی لانا چاہتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیچہ وطنی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیچہ وطنی جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کی آزادی کی بات کرتی ہے جبکہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کی بات کرتی ہے، نواز شریف اور زرداری سے پوچھیں آپ نے اسرائیل کے خلاف ایک بیان بھی نہیں دیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی گیا ، نواز شریف بھی گیا ، زرداری بھی گیا مگر امریکہ سے کسی نے بھی عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات نہیں کی ۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی انقلاب لانا چاہتی ہے اور اصل تبدیلی لانا چاہتی ہے، اب دو پاکستان نہیں ایک پاکستان بنے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا، انہیں جیل میں ہونا چاہیے، نیب بے بس ہے، نیب ان لوگوں کے سامنے جھک جاتا ہے۔



















