چین کے نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اپنے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے اور وہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کرینگے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے اب تک اپنے دورے کے دوران وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور سی پیک منصوبوں کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔



















