Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقتدار میں آکر ایسے کام کریں گے جس سے ملک خوشحال ہو جائے گا، جہانگیر ترین

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ایسے کام کریں گے جس سے ملک خوشحال ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی پی پی عوام کی خدمت کے لئے بنی ہے، اقتدار میں آکر ایسے کام کریں گے جس سے ملک اور عوام خوشحال ہونگے، ایماندار اور سمجھدار لوگوں کے اوپر آنے سے معیشت ٹھیک ہو گی، معیشت مضبوط ہو گی تو پاکستان ترقی کریگا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسا خوشحال ملک بنائیں گے جہاں نوجوان کو باعزت روزگار ملے گا، لوگوں کو تھانے کچہری کی سیاست سے نجات دلاؤں گا، عوام کے ساتھ ظلم و جبر کرنے والوں کی ایسی کی تیسی کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں