خانیوال: 14 سال بعد پنجاب پولیس کے انسپکٹر کو شہید کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کے ماطبق کچے کے علاقے میں ملزم الہیٰ بخش نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2010 میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا۔
سندھ پنجاب بارڈ پر کچے کے علاقے میں انسپکٹر تبسم ورک کو ملزمان نے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔
خطرناک اشتہاری ملزمان دہشت گردی اور قتل کے مقدمات میں تھانہ ماچھکہ پولیس کو مطلوب تھے۔
پٹرولنگ پولیس پرویز والا نے اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کردیا ہے۔



















