Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ نے الیکشن سیل کے قانونی ونگ کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن نےالیکشن سیل کے قانونی ونگ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کنوینر جبکہ نسیم احمد بھٹہ معاون کنوینر ہوں گے۔

قانونی ونگ ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے حمایتی وکلا کی ٹیم تشکیل دے گا جو انتخابات کے دوران قانونی معاملات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

ٹیم پولنگ ایجنٹس کی تربیت کا بندوبست بھی کرے گی اور الیکشن کمیشن کے سامنے شکایات اور دیگر رسپانس بھی تشکیل دے گی۔

یہ ٹیم پولنگ کے روز اور بعد انتخابی معاملات پر پارٹی کو قانونی معاونت فراہم کریگی اور الیکشن کے بعد وائٹ پیپر کی تشکیل اور تشہیر بھی کرے گی۔

متعلقہ خبریں