این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی ہونے کی صورت میں صوبائی الیکشن کمشنر نے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈی آر او سرگودھا سے انتقال کرنے والے امیدوار صادق علی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
صوبائی الیکشن کمشنر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جس میں امیدوار کی اصل تاریخ وفات سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں اور پھر الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے کر سرگودھا میں انتخابات کے التواء کا ازسر نو جائزہ لے گا۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا نے الزام عائد کیا تھا کہ انتقال ہونے والے امیدوار کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی اور غلط تاریخ انتقال بتانے پر فراڈ کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔
آزاد امیدوار صادق علی کی وفات کے بعد حلقہ این اے 83 اور این اے 85 کے انتخابات ملتوی کرنا پڑے تھے۔



















