سپریم کورٹ نے اپنی پہلی سہ ماہی رپورٹ جو ستمبر سے دسمبر 2023 تک کی ہے جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آرٹیکل 19 اے کے تحت پہلی بار اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کررہا ہے۔
سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہرشہری کا حق ہے۔
اعلیٰ عدالت کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں 859 کیسزنمٹائے، 17 ستمبر 2023 کو سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 56 ہزار 503 تھی۔
سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 دسمبر 2023 کو زیرالتوا کیسز کی تعداد 55 ہزار 644 رہ گئی تھی اور زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھنے پر تنقید ہوتی ہے لیکن حقائق بتائےنہیں جاتے۔
اعلیٰ عدلیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 20 ہزار 116 تھی، جبکہ 2014 میں سپریم کورٹ کے زیرالتوا مقدمات کی تعداد21 ہزار 272 تھی، 2015 میں 25 ہزار 681، اور 2016 میں 29 ہزار 941 مقدمات زیرالتوا تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 35 ہزار 608 تھی، 2018 میں 38 ہزار 197، 2019 میں 43 ہزار 8، اور 2020 میں یہ تعداد 46 ہزار 902 تک جاپہنچی تھی۔
سپریم کورٹ کے 2021 میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار اور 2022 میں 52 ہزار 424 تھی جبکہ 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 55 ہزار 971 ہو گئی ہے۔



















