سابق ایم پی اے میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
خان پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے میاں محمد اسلم نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جب کہ وہ تحصیل صدارت سے بھی مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب بڑے بندوں کی پارٹی بن گئی ہے، پیپلز پارٹی قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کر رہی ہے جب کہ نظریاتی پرانے کارکنوں کی بجائے پیراشوٹ سے آنے والوں کو پارٹی میں ترجیح ہے۔
میاں محمد اسلم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کا رویہ انتہائی غیر منصفانہ ہے، آج 31 سالہ رفاقت توڑتے افسوس ہورہا ہے، مقامی طور پر اہل امیدواروں کی سپورٹ کا جلد اعلان کریں گے۔



















