Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔
تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج اپنا حق ادا کردیا ہے، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو کر واپس آئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کراچی کی پرواہ اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم پاکستان کی پرواہ کرتے ہیں، کراچی سے اس لیے محبت کرتے ہیں کیونکہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔

متعلقہ خبریں