ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے 15 برس کے ظلم کا حساب لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو پورے ملک میں ووٹ کے لیے جلسے کررہے ہیں، بلاول بھٹو نے کراچی کی20سیٹوں کو ضائع کردیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لاہور جا کر بلاول بھٹو کیا اپنی سندھ کی کارگردگی دکھا کرووٹ نہیں مانگ سکتے ہیں جبکہ ہم پورے ملک میں جا کر کارگردگی دکھا کر ووٹ مانگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی سے 15 برس کے ظلم کا حساب لیں گے،بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت کو بھی فارغ کریں گے، پاکستان کی ترقی کے لیے ہماری3نکاتی آئینی ترمیم کو لاگو کیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں میرے گھرمیں پانی ٹینکر سے آتا ہے، سوال کرو اپنے وزیراعلیٰ سے یہ پانی کہاں سے آرہا ہے، پیپلزپارٹی لندن سے بائیکاٹ کال کے سہارے پر بیٹھی ہے، پی پی سمجھتی ہے بائیکاٹ سے مہاجر ووٹ دینے نہیں نکلے گا، پاکستان کی ترقی کے لیے ہماری3نکاتی آئینی ترمیم کو لاگو کیا جائے۔



















