Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کی تربیت کےدوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیرحاضر رہنے والے عملے اور اسٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنرنے حکم دیا کہ پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ضابطہ کی سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 83، 85 میں انتخابات ملتوی کرنےکےریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔

متعلقہ خبریں