لاہور کے ایک گاؤں میں پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے بھائی کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بح ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء خالد گجر کے بھائی نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے بھائی نصیر گجر کا مقصود گجر سے لین دین کا معاملہ تھا، جس پر اس نے مخالفین پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں مقصود گجر جاں بحق ہوگیا جب کہ محمود اور مقبول گجر زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق خالد گجر کے بھائی نصیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت تشیویشناک نہیں ہے جب کہ جاں بحق ہونے والا شخص اور زخمی ہونے والا فرد آپس میں باپ بیٹے ہیں۔



















