Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیوں کے بادل چھٹنے لگے

پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیوں کے بادل چھٹنے لگے،دونوں برادر ممالک نے 26 جنوری کو سفیروں کی متعلقہ دارالحکومتوں میں واپسی کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور ایران کے مشترکہ اعلامیہ نے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کے منصوبے بنانے اور خوشی کے شادیانے بجانے والوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےاسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کا مشترکہ پریس اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور  ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے پر اتفاق ہوا۔

دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری  تک اپنے اپنے متعلقہ دارالحکومتوں میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ایک اور اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں