جماعت اسلامی نے 28 جنوری کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اہل کراچی کی حاضری انتخابی نتائج کا اعلان کر دے گی، جلسے میں منشور کراچی کی بات ہو گی، کراچی آگے بڑھتا ہے تو ملک کی معاشی صورتحال بھی بہتر ہوتی ہے، کراچی 60 فیصد ریوینو پیدا کرتا ہے، کراچی پورے پاکستان کا آدھا ٹیکس دیتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کراچی کی اونرشپ کوئی لینے کو تیار نہیں، کسی بڑی پارٹی کا سربراہ کراچی سے الیکشن تک لڑنے کو تیار نہیں، بلاول زرداری میں یہ جرأت نہیں کہ وہ کراچی سے الیکشن لڑ سکیں، شہباز شریف بھی کراچی سے الیکشن لڑنے سے بھاگ کھڑے ہوئے۔



















