Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات کے معاملہ؛ الیکشن کمیشن نے کام شروع کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے کاغذ کی دستیابی پر کام  شروع کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذ کی دستیابی عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی نشستوں کے تناسب سے ہو گی، عام انتخابات میں 2070 ٹن کاغذ بیلٹ پیپرز کے لیے استعمال ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات 2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے ذیادہ بیلیٹ چھاپے جا رہے ہیں، 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد پچھلے انتخابات کی نسبت ذیادہ ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے کنوینر نگران وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ  کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

شاہد اشرف تارڑ نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر  آگاہ کیا، کمیٹی کا بنیادی مقصد عام انتخابات کی سیکیورٹی کی نگرانی ہے۔

نگران وزیر مواصلات نے بتایا کہ کمیٹی کا مقصد انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کروانا ہے۔

متعلقہ خبریں