Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نگران وزیر اعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چینی نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ کی ملاقات ہوئی جس کے دوران پاک چین تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انوار الحق نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان سی پیک کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے دونوں ممالک کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

چینی نائب وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ بااعتماد ساتھی رہے گا۔

متعلقہ خبریں