Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقامی سطح پر گیس و تیل کی پیداوار سے متعلق اچھی خبر

مقامی سطح پر گیس و تیل کی پیداوار سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ میں سونوکنواں نمبر 9 سے خام تیل کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں، کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی ہے اور حاصل شدہ خام تیل کی پیداوار کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

خام تیل کی تلاش کیلئے 2 ہزار 350 میٹر تک کھدائی کی گئی، کمپنی سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی سو فیصد حصے کی ملکیتی آپریٹر ہے۔

متعلقہ خبریں