Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کا 600 ارب روپے وصولی کا منصوبہ مسترد کردیا

وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کا سالانہ 600 ارب روپے وصولی کا منصوبہ مسترد کردیا-

وفاقی کابینہ نے بجلی نادہندگان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اجرا اور تجدید نہ کرنے کی سفارش مسترد کردی جب کہ نادہندگان کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور بینک اکاونٹ نہ کھولنے کی بھی سفارش مسترد کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کا 600 ارب روپے وصولی کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے پاورڈویژن کو واضح اہداف کیساتھ جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے پرفارمنس ڈلیوری یونٹ میں مسلح افواج، انٹیلیجنس ایجنسی، ایف آئی اے کے افسران تعینات کرنے کی سفارشات بھی مسترد کردیں۔

کابینہ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کا پلان آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، مسلح افواج اور بیوروکریٹس نے پاور سیکٹر سے زیادہ اہمیت کے کام کرنے ہوتے ہیں۔

اس موقع پر کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ڈیلوری یونٹ کا قیام قانونی اور سیاسی مشکلات پیدا کرنے کا موجب بنے گا جب کہ  پاور ڈویژن کی سفارشات مسائل کے حقیقی حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں