سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے لہذا 8 فروری کو صرف تیر پر مہر لگائیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی 161 بہار کالونی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی بلاول بھٹو زرداری نے ایک منشور دیا ہے جو عوام دوست منشور ہے۔
انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ مفت بجلی چاہتے ہیں تو تیر پر مہر لگائیں، صحت کی سہولت چاہتے ہیں تو بلاول کا ساتھ دیں، چاہتے ہیں کہ کسان خوشحال ہوں تو تیر پر مہر لگائیں، آگر بھوک کا خاتمہ چاہتے ہیں تو تیر کو کامیاب کروائیں۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لاہور سے میرا بھائی بلاول بھٹو زرداری آپ کا امید وار ہے، بلاول بھٹو نے عوامی منشور دیا ہے، تین سو یونٹ فری بجلی صحت کی مفت سہولیات چاہتے ہے تو بلاول کا ساتھ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو اپ نے تیر پر مہر لگانی ہے۔



















