Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات: مولانا فضل الرحمان کا پنجاب اور سندھ کے دورے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور سندھ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کی مہم کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور سندھ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان 25 جنوری کو ملتان  26جنوری کو مظفر گڑھ میں خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان 27 جنوری کو صبح کندھ کوٹ سندھ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان 27 جنوری دوپہر کو شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان 28  جنوری کو لاڑکانہ میں شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے زمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان 28 جنوری کو سکھر میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان 28 جنوری شام کو گھوٹکی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں