Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی وزارت داخلہ کی سمری کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

فوجی اور نیم فوجی دستے حساس حلقوں میں کیو آر ایف کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی ضروریات کے پیش نظر دو لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں