نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قائم کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے لیے انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، عام انتخابات کے لیے 10 ہزار رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ، بریگیڈیئر(ر) حارث نواز، ڈی جی رینجرز اور آئی جی اجلاس میں شریک ہوئے۔



















