Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی ایم ایچ پشاور میں مریضوں کی سہولت کیلئے جدید ڈیجٹلائیز اسمارٹ سسٹم کا آغاز

سی ایم ایچ پشاور میں فوجی اور سول مریضوں کی سہولت کے لئے جدید ڈیجٹلائیز اسمارٹ سسٹم کا آغاز ہوگیا، اسمارٹ او پی ڈی جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرا دی گئی۔

دہشت گردی کی جنگ ہو یا قدرتی آفات، سی ایم ایچ پشاور نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترا۔ تاہم اسمارٹ او پی ڈی کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا ہے۔

اسمارٹ او پی ڈی کی بدولت مریضوں کی ڈاکٹر تک رسائی کم سے کم وقت میں انتہائی سہولت کے ساتھ ممکن ہو جائے گی۔

 ان اسمارٹ سروسز سے تمام نظام کو سینٹر لائز کیا گیا ہے جس سے آنے والے مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹرز کے پاس جانے اور ان کے بارے میں معلومات مہیا کی جائیں گی۔

سول مریضوں کی بڑی تعداد روزانہ سی ایم ایچ پشاور کا رخ کرتے ہیں جو یہاں موجود سہولیات اور ڈاکٹرز پر اعتماد کا مظہر ہے۔

سی ایم ایچ پشاور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہر سال 50 ڈاکٹرز اور 150 پیرامیڈیکل اسٹاف کو جدید نظام صحت کے بین الاقومی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version