Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان اکرم راجہ کیخلاف کیس میں الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسرکو نوٹس جاری

ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجہ کیخلاف کیس میں الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسرکو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیاجائے کسی جماعت کانشان موجود نہ ہونے پرامیدوار اس جماعت کا کیسے ہوسکتاہے۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جائزہ لے گی کہ بیلٹ پیپرز چھاپے جاچکے ہیں یا نہیں۔ عدالت بہت سارے سوالوں کا جواب جاننا چاہتی ہے۔

لاہورہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی، سلمان اکرم راجہ کےوکیل سمیرکھوسہ نے دلائل دیے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سلمان اکرم راجہ این اے 128 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کوآزاد امیدوار ظاہر کیا ہے، الیکشن کمیشن کا اقدام قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

وکیل درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو تحریک انصاف کے امیدوارکےطور پرفارم 33 میں درج کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version