Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کو حکومت ملی تو دنوں میں آپکے مسائل حل کریں گے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو خدمت کا موقع ملا تو دنوں میں آپکے مسائل حل کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ننکانہ صاحب نے اپنا فیصلہ سنادیا ، نوازشریف کو آپ نے دھاندلی سے باہر نکالا جبکہ نوازشریف نے نہ آپ کو نکالا اور نہ آپ کے خلاف سازش نہیں کی بلکہ آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے اور آپ نے خود اپنے آپ کو نکالا۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کا مقابلہ کسی شخص سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ مہنگائی،بجلی کے بلوں سے ہے، ن لیگ کو خدمت کا موقع ملا تو دنوں میں آپکے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف لاڈلہ ہے تو ہاں نواز شریف لاڈلہ ہے لیکن نوازشریف عوام کا لاڈلہ ہے، نکالنےوالوں نے بار بار نکالا، آپ بار بار ووٹ دیکر واپس لائے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزہد کہا کہ نواز شریف نے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیا، لہذا 8 فروری کو ن لیگ کو اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف آپ کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلا سکے۔

متعلقہ خبریں