Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا

لاہور: عام انتخابات پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع پولیس اور انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔

انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق دہشت گرد اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتے ہیں، اب تک تین تھریٹ الرٹ کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملے ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے، پولنگ کے دن بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اور انتخابی نتائج پر سیکیورٹی خاطر خواہ کی جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے موجودہ سیکیورٹی کی صورت حال اورخطرات کے پیش نظر ہدایات پر عمل کیا جائے، انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے فول پروف انتظامات ضروری ہیں۔

متعلقہ خبریں