Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے 6 اضلاع کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

کراچی کے 6 اضلاع کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں 562 پولنگ میں سے 383 حساس اور 179 انتہائی حساس قرار دے دیے گئے ہیں جب کہ کورنگی کے 752 میں سے 582 کو انتہائی حساس اور باقی کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کے ضلع غربی کے تمام 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔ ضلع وسطی کے 655 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 600 انتہائی حساس قرار پائے ہیں۔ ضلع شرقی میں 128 پولنگ اسٹیشنز نارمل، 311 حساس اور 471 انتہائی حساس، کیماڑی میں 251 اور جنوبی میں 279 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

سندھ حکومت نے پولنگ کے روز مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں میں ڈاکٹرز، نیم طبی عملے اور ایمبولینس کے ساتھ میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے

الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ خبریں