Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں امپورٹڈ نہیں مقامی وزیراعظم تھا، نواز شریف

 نواز شریف نے کہا ہے کہ میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا بلکہ مقامی وزیراعظم تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ننکانہ صاحب میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کوخدمت کا موقع ملا تو ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں دل کے علاج کیلئے اسپتال بنائیں گے ، ننکانہ صاحب کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینگے جبکہ ن لیگ وہ کام کرکے دوبارہ جائےگی جو تاریخ یاد رکھےگی۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ مجھے بتائیں کہ میرے ساتھ کیا دشمنی تھی؟ میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں ڈالی گئیں،جیل میں ڈالا گیا جبکہ یہ مہنگائی اور خرابی میرے جانے کے بعد آئی ، ہم اس سارے نظام کو بدلیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہمت کبھی نہیں ٹوٹی ، ہم کوئی امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھے ، میں مقامی وزیراعظم تھا اور وہ ناکامی وزیراعظم تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آج موٹر وے سکھر سے یہاں تک پہنچ چکی ہوتی مگر ملک دشمنوں نے موقع نہیں دیا اور ہماری حکومت کا سازش کے ذریعے خاتمہ کردیا، لوگ سوچ جواب دیں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کس نے ختم کی؟

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا ننکانہ صاحب کے عوام سے وعدہ رہا، میں وہ وزیراعظم نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائے اور یوٹرن پر یوٹرن لے، دھوکے پر دھوکا دے اور جھوٹ پر جھوٹ بولے یہ ہمارا شیوہ نہیں۔

متعلقہ خبریں